نئی دہلی ،18مئی (ایجنسی) پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ دو سال پہلے کانگریس کے ساتھ اختلافات کی وجہ سےخود کی اپنی پارٹی ضرور بنانا چاہتے تھے، لیکن بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا.
کیپٹن نے دعوی کیا کہ 120 سال پرانی کانگریس تمام اتار چڑھاوو کے بعد مرکز کے اقتدار میں ایک بار پھر لوٹے گی.
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
دراصل، امریندر سنگھ اپنی سوانح عمری 'دی پیپلز مہاراجہ' کے رسم اجرا کی تقریب میں میڈیا سے رو بہ رو ہوئے تھے. اسی دوران ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں سوچ رہے تھے تو انہوں نے کہا، 'یہ پوری طرح بکواس ہے. دو سال پہلے کانگریس میں اختلاف ہو گیا اور میں نے کہا کہ میں اپنی ہی پارٹی بناؤں گا. بی جے پی میں شامل ہونے کا سوال کہاں سے آ گیا؟ میرا خیال ہے کہ بہت سارے چینل ہیں اور خبریں بہت کم ہیں. '